دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز 15کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی

جمعرات 19 اپریل 2018 13:40

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو ہوگیا۔ قومی ٹیم کے اعلان کردہ 16 کھلاڑیوں میں سے 15 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کی، کیمپ میں مشکل کنڈیشنز میں 3 ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلئے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی گئی۔

حتمی 16 رکنی سکواڈ میںکپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین، سعد علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی، راحت علی اور محمد عباس شامل ہے۔ این سی اے میں جم ٹریننگ بھی کی گئی، محمد عباس انگلینڈ میں ہی دیگر کرکٹرز کو جوائن کرلینگے، یادر ہے کہ آئرش ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 11سے 15مئی تک ڈبلن میں مہمان پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلی گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 24 مئی کو لارڈز میں پہلے میچ کیساتھ شروع ہوگی۔ طویل فارمیٹ کے دوسرے میچ کا آغاز یکم جون سے لیڈز میں ہوگا، ٹور کی تیاری اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے قبل از وقت انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز 28اپریل کو کینٹر بری میں کینٹ کے خلاف ون ڈے میچ میں مقابل ہونگے، بعد ازاں میزبان نارتھمپٹن شائر کے خلاف 4 سے 7 مئی تک 3 روزہ میچ بھی شیڈول کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :