تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے‘

تھیٹر میں ڈراموں مین فیملز کا نہ آنا ہماری ناکامی ہے‘ عرفان کھوسٹ

جمعرات 19 اپریل 2018 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔تھیٹر میں ڈراموں مین فیملز کا نہ آنا ہماری ناکامی ہے۔ہمیں تھیٹر کی بہتری کیلئے نئے سرے سے محنت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

موجودہ تھیٹر میں ایسے لوگ آگئے ہیں جہنوں نے کبھی کسی سینئر سے کچھ سیکھا ہی نہیں اس لئے ہمارا تھیٹر ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ایک انٹر ویو میںاداکار کا کہنا تھا عوام جو دیکھنا چاہتی ہے ہمیں وہی دیکھنا چاہیے نا کہ ہم اپنی پسند لوگوں پر رائج کرنے کی کوشش کریں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ تھیٹر کو دوبارہ اپنے پا?ں پر کھڑے کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔