فلم ’’ریس تھری‘‘ میں ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، جیکولین فرنینڈس

جمعرات 19 اپریل 2018 12:51

فلم ’’ریس تھری‘‘ میں ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی ود اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلم ’’ریس تھری‘‘ میں ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس کی ریمو ڈی سوزا کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے فلم ’’ریس تھری‘‘ سے پہلے وہ ریمو کے ساتھ فلم ’’اے فلائنگ جٹ‘‘ کر چکی ہیں ،اداکارہ کا کہنا ہے کہ ریمو کے ساتھ کام کرنے پر میں بہت خوش ہوں اور فلم کی عکسبندی کے دوران مجھے بہت اچھا لگا، فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شا، جیکولین فرننڈس اور ثاقب سلیم شامل ہیں ۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :