ورون دھون نے ریمو ڈی سوزا کی نئی فلم کے لئی32کروڑ معاوضہ طلب کر لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:46

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈاداکار ورون دھون نےہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی نئی فلم کے لئی32کروڑ معاوضہ طلب کر لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ فلم ’’اکتوبر‘‘ کے اداکار ورون دھون نے اپنے فلمی معاوضے میں اضافہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی اگلی فلم کے لئے 32 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے جو کسی بھی اداکار اور اداکارہ سے کہیں زیادہ ہے۔ ورون دھون کو اگلی فلم میں کترینہ کیف کیساتھ بطور ہیرو کاسٹ کیاگیاہے۔ معاوضے کے اعتبار سے ورون ، کترینہ کیف سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ہیروئن کترینہ کو صرف 7 کروڑ روپے معاوضہ کے طور دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :