700 سالہ بوڑھے درخت کو ڈرپ لگ گئی
تازہ ترین : 1

700 سالہ بوڑھے درخت کو ڈرپ لگ گئی

700 سالہ بوڑھے درخت کو ڈرپ لگ گئی
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) 700 سالہ بوڑھے درخت کو ڈرپ لگ گئی۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں واقع تین ایکڑ پر پھیلا یہ درخت دنیا کا دوسرا بڑا درخت مانا جاتا ہے۔ اس کی ایک شاخ کو کیڑے کھا گئےتھے جس کے بعد حکام نےڈرپ میں کیڑے مار دوا ڈال کر درخت کو ڈرپ لگا دی۔یہی وجہ تھی کہ گزشتہ سال دسمبر سے درخت کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔جنگلات کے افسر کا کہنا ہے کہ درخت کو ڈرپ چڑھانے کا یہ عمل کافی مؤثر ہے اس کے ساتھ ساتھ درخت کی جڑوں میں کیڑے مار دو ا ملا پانی بھی ڈالا جاتا ہے۔اس کے علاوہ درخت کی بھاری شاخوں کو سہارا دینے کے لئے ارد گرد دیواریں بھی کھڑی کردی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ ہندو مت اور بدھ مذہب کے پیروکار برگد کو مقدس سمجھتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/04/2018 - 12:28:00

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :