ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی2 ارب 43 کروڑ 45لاکھ روپے جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 12:18

ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی2 ارب 43 کروڑ 45لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2 ارب 43 کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4ارب 34کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں اے ایس ایف کے اکموڈیشن کے لئے 43کروڑ، راما ڈیم کی تعمیر کے لئے 10کروڑ 50 لاکھ، مردان خیبر پختونخوا میں کلپانی پل پر فلڈ فارکاسٹنگ کے لئے 5کروڑ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 84 کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :