پاکستان کا چین کی ون چائنہ پالیسی کی حمایت کا اعادہ

پاک بحریہ کے سربراہ کی چینی وزیر دفاع اور ڈیفنس انڈسٹری کی قیادت سے ملاقاتوں میں حالیہ اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت، سی پیک خطے کے لئے خوشحالی اور اقتصادی ترقی کا منصوبہ قرار پاکستان کے بنیادی مفادات کی حفاظت کرینگے‘ پاکستان چین کا ہر مشکل اور آسان وقت کا دوست ہے،چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگ کی ملاقات میں گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 12:13

پاکستان کا چین کی ون چائنہ پالیسی کی حمایت کا اعادہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگ اور ڈیفنس انڈسٹری کی قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں حالیہ اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور سی پیک کو خطے کے لئے خوشحالی اور اقتصادی ترقی کا منصوبہ قرار دیا جبکہ نیول چیف نے ون چائنہ پالیسی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے‘ چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگ نے کہا کہ پاکستان کے بنیادی مفادات کی حفاظت کرینگے‘ پاکستان چین کا ہر مشکل اور آسان وقت کا دوست ہے۔

جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کے وزیر دفاع ‘ ریاستی مشیر جنرل وی فینگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ نے ون چائنہ پالیسی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگ نے کہا کہ پاکستان کے بنیادی مفادات کی حمایت کریں گے پاکستان چین کا ہر مشکل و آسان وقت کا دوست ہے۔ نیول چیف اور چینی وزیر دفاع نے سی پیک کو خطے کے لئے خوشحالی اور اقتصادی ترقی کا منصوبہ قرار دیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی ڈیفنس انڈسٹری کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں حالیہ اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔