چیف جسٹس کا الرازی میڈیکل کالج میں طلباء کو سہولتیں نہ دینے پر برہمی کا اظہار،

اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم پرنسپل اور دیگر عملے سے تعلیمی اسناد طلب کرلی گئیں طلباء سے لاکھوں روپے لے رہے ہیں‘ سہولت کیا دے رہے ہیں آپ کا آڈٹ پی ایم ڈی سے کرائیں گے، چیف جسٹس کی گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 12:13

چیف جسٹس کا الرازی میڈیکل کالج میں طلباء کو سہولتیں نہ دینے پر برہمی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے الرازی میڈیکل کالج میں طلباء کو سہولتیں نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا‘ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ طلباء سے لاکھوں روپے لے رہے ہیں‘ سہولت کیا دے رہے ہیں آپ کا آڈٹ پی ایم ڈی سے کرائیں گے‘ چیف جسٹس نے طلباء کی اضافی فیس واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے پرنسپل اور دیگر عملے سے تعلیمی اسناد طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے الرازی میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے طلباء کو سہولتیں نہ دینے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل کے دیگر عملے سے تعلیمی اسناد طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ طلباء سے لاکھوں روپے لے رہے ہیں سہولت کیا دے رہے ہیں طلباء کو چھوٹی سی کلاس میں بٹھایا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے کالج انتظامیہ کو طلباء کی فیس واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پی ایم ڈی سی سے آڈٹ کرائیں گے۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو کالج کا ریکارڈ قبضے میں کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :