سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کوطلب کرلیا

ہسپتالوں سے کتنا فضلہ نکلتا ہے، ہم نے بہتری کیلئے کچھ کرنا ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ بھی طلب

جمعرات 19 اپریل 2018 12:13

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کوطلب کرلیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صاف پانی فراہمی کیس میں وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو عدالت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور اسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے متعلق ازخود نوٹس کیسز کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ہسپتالوں سے کتنا فضلہ نکلتا ہے، ہم نے بہتری کے لیے کچھ کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے ہسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے متعلق کیس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ جب کہ صاف پانی کی فراہمی کیس میں وزیر اعلی پرویز خٹک کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعلی جب چاہیں عدالت آ جائیں۔