چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو طلب کرلیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 اپریل 2018 11:30

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مختلف کیسوں کی سماعت ہوئی۔جس میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور سیکریٹری صحت عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ پینےکاپانی خیبرپختونخواکےعوام کوکہاں سےمل رہاہے؟ کیا عوام کو پینے کا آلودہ پانی دیا جاتا رہا؟ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پینےکے صاف پانی کے ٹیسٹ کیے جائیں۔

ہسپتالوں میں فضلہ جلانے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ یہ بھی پوچھا کہ خیبر پختونخوا میں کتنے اسکولز ہیں؟ کیا ان اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہو رہی ہے؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولتوں اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیسوں کی رپورٹ پیش کی جائے۔