ترک حکومت کا فتح اللہ گولن سے روابط رکھنے والے تین ہزار فوجیوں کو برطرف کرنے کا اعلان

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

ترک حکومت کا فتح اللہ گولن سے روابط رکھنے والے تین ہزار فوجیوں کو برطرف ..
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ترک حکام کے مطابق مسلح افواج کے ایسے تین ہزار اہلکاروں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جن کے جلا وطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے یا اٴْن کی تحریک سے رابطے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان افراد کو برطرف کرنے کا حکومتی فیصلہ وزیر دفاع نور الدین جانیکلی نے بتایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان اہلکاروں کو آئندہ ایام میں برطرفیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ ان افراد کو برخاست کرنے کے ایک ہنگامی دستاویز جلد ہی وزیراعظم کو پیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ترک حکومت جولائی 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔