Live Updates

سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والوں کے خلاف ایکشن، عمران خان کو کتنا فائدہ اور کتنا نقصان دے گا ؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 اپریل 2018 10:51

سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والوں کے خلاف ایکشن، عمران خان کو کتنا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) معروف صحافی عامر متین کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والوں کے خلاف ایکشن لے کر بہت جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے اس اقدام کی تعریف کرنی چاہئیے۔اور عمران خان نے نے ہارس ٹریڈنگ کرنے والے ارکان کو نکال کر اچھا کیا۔

(جاری ہے)

اس سے عمران خان کو نقصان بھی ہو گا لیکن فائدہ زیادہ ہو گا۔کیونکہ اگر 20 نکالے گئے ارکان میں سے شاہد کوئی 3، 4 ارکان کہیں گے عمران خان خود کرپٹ ہیں۔جب کہ کچھ نکالے گئے ارکان مقابل امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔جس سے تحریک انصاف کے ووٹ ٹوٹیں گے۔لیکن ان میں سے اکثر لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے تھے۔اس لیے عمران خان نے ان کو نکال کر اچھا کیا ورنہ یہ تاثر جاتا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پارٹی کو چھور کر جا رہے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات