سعودی عرب ، مکان میں آگ لگنے سے 6افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اپریل 2018 10:00

سعودی عرب ، مکان میں آگ لگنے سے 6افراد جاں بحق
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سعودی عرب میں حائل کی الحائط کمشنری میں ایک پرانے طرزکے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سول دفاع کے ترجمان محمد الشہری نے کہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائیرفائیٹرز اور ایمبولینس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی لیکن آگ اتنی شدید تھی کہ سول دفاع ٹیم کی پہنچنے سے پہلے ہی 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ جاں بحق افراد کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔