آگ میں جھلس کر وفات پانے والی خاتون اپنے ہی قتل کے مقدمے میں گواہی دیں گی
امین اکبر بدھ 18 اپریل 2018 23:48
ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ پٹرول میں جل کر جھلسنے والی خاتون جوڈی میلینوسکی اپنے سابقہ پارٹنرپر قائم قتل کے مقدمے میں اس کے خلاف گواہی دیں گی۔ جوڈی پچھلے سال وفات پا چکی ہیں۔
فرینکلن کاؤنٹی جج نے جوڈی میلینوسکی کی ویڈیو ٹیپ کو بطور گواہی کے عدالت میں چلانے کا حکم دیا ہے ۔جج کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مقتول کے اپنے ہی قتل کے مقدمے میں ویڈیو ٹیپ سے گواہی دینے کی نظیر نہیں ملتی۔
گاہانا، اوہائیو کے مضافات میں ایک پیٹرول کے پیچھے 2015 میں ہونے والے خوفناک واقعے میں جوڈی کو اس کے سابقہ پارٹنر ، مائیکل سلیگر، نے پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔آگ سے جوڈی کے جسم کا بیشتر حصہ بری طرح جھلس گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ہسپتال میں دو سال تک زندہ رہیں۔ اس عرصے میں اُن کی کئی بار سرجری کی گئی۔
(جاری ہے)
اسی عرصے میں اُن کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا گیا۔
مائیکل سلیگر اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دے رہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ وہ لائٹر جلا رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی۔ مائیکل کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اب مقدمے نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ اب مقدمے میں مائیکل کے خلاف قتل کے الزام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اگر جوڈی کا قتل ثابت ہوجاتا ہے تو مائیکل کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔
مذکورہ قتل کیس میں پیش قدمی کا باعث اوہائیو کے چند قوانین میں تبدیلی ہونا ہے جس کے مطابق اگر کوئی مجرم کسی شخص کی مستقل نوعیت کی بیماری یا معذوری کا سبب بنتا ہے تو اسے چھے سال مزید قید کی سزا دی جائے گی۔
میلینوسکی کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی والدہ کی تکالیف بے کار نہیں گئیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.