میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا 22واں ماہانہ اجلاس 24اپریل کو ہو گا،میئر شیخ انصرعزیز صدارت کر یں گے

بدھ 18 اپریل 2018 23:22

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کا 22واں ماہانہ اجلاس 24اپریل کو میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی زیر صدارت منعقد کیاجائے گا،اجلاس کے دوران چیف میٹروآفیسر ایم سی آئی کیلئے مالی سال 2018-19 کے پی ایس ڈی پی بجٹ کے حوالے سے ایوان کو بریفنگ دینگے۔تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)کاماہانہ اجلاس 24اپریل بروز منگل دن 11بجے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیزکریںگے جبکہ اجلاس کے 6نکاتی ایجنڈے میں اہم ترین معاملہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2018-19 کے مالی بجٹ میں پی ایس ڈی پی بجٹ کے حوالے سے کارپوریشن ایوان کو چیف میٹروآفیسر نجف اقبال بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے دیگر نکات میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں قائم فیئر پرائس شاپس کے معیار،اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت دیہی علاقوں کے دیگر مسائل، ایچ الیون قبرستان میں اقلیتوں کیلئے مختص کئے گئے پلاٹس اوراسلام آباد میں موجود تمام قبرستانوں کی مینٹی نینس سمیت کارپوریشن کی تما م تر انکم اوراخراجات کی تفصیلات زیر بحث لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :