راولپنڈی ، الیکشن کمیشن آف نے محکمہ تعلیم پنجاب میں کسی بھی سطح کی نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم جاری کر دیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:54

راولپنڈی ، الیکشن کمیشن آف  نے محکمہ تعلیم پنجاب میں کسی بھی سطح کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محکمہ تعلیم پنجاب میں کسی بھی سطح کی نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم جاری کر دیا ہے صوبائی الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد پحکمہ تعلیم پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن نمبرF.2(3)/2018Cordکے تحت پنجاب کے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ میں کسی قسم کی نئی بھرتی سے اجتناب کریں احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں پیڈا ایکٹ2006کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی �

(جاری ہے)