Live Updates

کسی کے خلاف ثبوت پر کارروائی اچھا عمل ہو گا ،قمر زمان کائرہ

تحریک انصاف کو پنجاب میں جو زیادہ ووٹ ملے کیا اس پر بھی کارروائی ہو گی پارٹی فیصلے کے خلاف ووٹ دینا جرم نہیں نوٹ لے کر ووٹ دینا جرم ہے، الزامات ثابت ہوئے تو ایسے ارکان کو پارٹی میں نہیں لیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 22:52

کسی کے خلاف ثبوت پر کارروائی اچھا عمل ہو گا ،قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف ثبوت پر کارروائی اچھا عمل ہو گا مگر تحریک انصاف کو پنجاب میں جو زیادہ ووٹ ملے کیا اس پر بھی کارروائی ہو گی پارٹی فیصلے کے خلاف ووٹ دینا جرم نہیں نوٹ لے کر ووٹ دینا جرم ہے۔ الزامات ثابت ہوئے تو ایسے ارکان کو پارٹی میں نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ثبوت پر کسی کے خلاف کارروائی کریں تو یہ اچھا عمل ہے۔ مگر کیا عمران خان پنجاب میں اپنی جماعت کو زیادہ ووٹ ملنے کی بھی وجہ ہو گی۔عمران کیا اس کی بھی تحقیقات کریں گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن کا اپنی جماعت کے فیصلے کے خلاف ووٹ دینا کوئی جرم نہیں ہے ۔ ووٹ دینے اور نوٹ لینے میں فرق ہے کسی نے اگر پیسے لئے ہیں تو یہ قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔ اگر الزامات ثابت ہوئے تو ایسے لوگوں کو پیپلز پارٹی میں نہیں لیں گے۔ اگر ثبوت نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں بھی کچھ نہیں کر پائیں گی۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات