Live Updates

نواز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سے بڑی خبر

بدھ 18 اپریل 2018 22:44

نواز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سے بڑی خبر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کا سینیٹر مشاہد حسین سید کے علاوہ کسی کو بھی علم نہیں تھا،نوازشریف کا لندن جانے کاارادہ 17 اپریل دن 4 بجے کے بعد اس وقت بنا جب شریف خاندان کے وکلاء نے انہیں بتایا ہے کہ کیس کی دوبارہ سماعت 23 اپریل بروز پیر کو ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے وکلاء کل 20 اپریل بروز جمعہ احتساب عدالت میں درخواست دیں گے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایک ہفتے کی استثنیٰ کی اجازت دیدی ہے اگر انہیں عدالت سے استثنیٰ مل جاتا ہے تو مزید ایک ہفتہ لندن رکیں گے ورنہ ٹکٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز 22 اپریل کی رات ہی واپس آ جائیں گے اور اگلی صبح احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق این آر او کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

شریف خاندان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر حال میں عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لندن سے واپسی پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے انکی ملاقات بھی متوقع ہے ۔ سابق وزیرداخلہ اور میاں نواز شریف کے درمیان تعلقات میں سرد مہری ختم کروانے میں دونوں کے مشترکہ دوستوں نے اہم کردارادا کیا ہے جبکہ چوہدی نثار کی میاں شہباز شریف سے پے در پے ملاقاتوں کی بھی ثمرات آنا شروع ہوئے اور اور دونوں کے درمیان سردہری بتدریج کم ہو رہی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات