ْمیٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کے بارے میں شہریوں کو عنقریب خوشخبری دیں گے، خواجہ احمد حسان
رین سیٹوں کی درآمد مکمل ‘منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور آپریشنل کرنے کے لئے اضافی لیبر لگادی گئی
بدھ 18 اپریل 2018 22:44
(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے - اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طورپرمنصوبے کا 87.23فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 92.21فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا 81.35فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 87.31فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 88.81فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔
اس کے علاوہ منصوبے کا 63.70فیصد الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔پیکیج ون میں پٹری بچھانے کا بھی تقریبا ً نصف کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ جی پی او سے سپریم کورٹ کی عمارت تک سیوریج لائن بچھانے کاکام مکمل کر لیا گیا ہے اور بارشی پانی کے نکاس کے لئے ڈرین کی تعمیر کاکام جاری ہے ۔ دونوں اطرف سے اس سڑک کی تعمیر25اپریل تک مکمل کر لی جائے گی اور سپریم کورٹ رجسٹری سے نابھہ روڈ تک یہی کام 30 اپریل تک مکمل کر لیاجائے گا ۔ جی پی او چوک سے نیشنل بینک تک مال روڈ کی بائیں جانب لین کی بحالی اور یوٹیلیٹی سروسز کا کام بھی 30اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا ۔میٹرو ٹرین کے لئے 27 ٹرین سیٹوں کی درآمدمکمل ہو گئی ہے ۔ 14 ٹرین سیٹ ڈیرہ گجراں میں ڈپو اور13 علی ٹائون سٹیبلنگ یارڈ میں کھڑے کئے گئے ہیں۔ میٹروٹرین کے ٹریک کو آرائشی روشنیوں سے سجانے کے لئے پی ایچ اے بین الاقوامی معیار کے مطابق لائٹنگ سسٹم ڈیزائن کر رہا ہے ۔ ٹرین بجلی سے چلانے کے لئے انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب الیکٹرک سب سٹیشن کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جسے جلد ہی آپریشنل کر دیاجائے گا۔ڈیرہ گجراں سے پاکستان منٹ تک پانچ سٹیشن تیار کئے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ نکلسن روڈ پر10ویں سٹیشن پر الیکٹریکل و مکینکل کام تیزی سے جاری ہے ۔خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ میکلوڈ روڈ کو اتوار تک ہر لحاظ سے مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے اور چوک یتیم خانہ اور سمن آباد موڑ پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لئے یوٹرنز کی ری ڈیزائننگ کا جائزہ لیاجائے ۔ اجلاس میںایم این اے مہر اشتیاق احمد‘ایم پی اے بائو اختر علی‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘چیف انجینئر ٹیپا ایل ڈی اے مظہر حسین خان اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.