Live Updates

خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے والے رہنماوں کیخلاف کی جانے والی کاروائی کے بعد سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 اپریل 2018 21:21

خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے والے رہنماوں کیخلاف ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء) خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے والے رہنماوں کیخلاف کی جانے  والی کاروائی کے بعد سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے عمران خان کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف لیے جانے والے ایکشن پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایکشن کے بعد سینیٹ کے نومنتخب اراکین، چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔ واجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے والے رہنماوں کیخلاف کی جانے  والی کاروائی کے بعد سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات