شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،حوالدارعرفان علی شہید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 20:49

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،حوالدارعرفان علی شہید
شمالی وزیرستان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں حوالدارعرفان علی شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام کر رہی ہے۔علاقہ کلئیر کرواتے ہوئے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حوالدارعرفان علی شہید ہو گئے ہیں۔حوالدارعرفان علی کا جسد خاکی انکے آبائی علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔