کراچی،پاک سر زمین پارٹی کراچی کو اندھیروں کی نظر ہونے نہیں دے گی، سید مصطفی کمال

بدھ 18 اپریل 2018 20:53

کراچی،پاک سر زمین پارٹی کراچی کو اندھیروں کی نظر ہونے نہیں دے گی، سید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کراچی کو اندھیروں کی نظر ہونے نہیں دے گی، یہ بات پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کی-الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی طویل اور بلا جواز لوڈشیڈنگ ,اوور بلنگ ،فالٹس کے بہانے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش ،نئے میٹرز لگانے کے نام پر عوام کو لوٹنے کے خلاف کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے 20 اپریل کو بھرپور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے جمعہ20 اپریل، سہ پہر3 بجے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے حکومت وقت اور کے الیکٹرک کو بتادیں کہ کراچی لاوارث نہیں اور کراچی اپنا حق لینا جانتا ہے۔

#