کر پشن کے بانی ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کا ڈرامہ کر رہے ہیں،کر پٹ لوگ جیلوں میں جائیں گے،لوٹی دولت واپس آئیگی‘سینیٹر چوہدری محمدسرور

’چوروں کو جیل میں ڈالو‘‘قومی نعرہ بن چکا ہے ‘(ن) لیگ سن لیں احتساب نہیں کر پشن ملک اور قوم کیلئے انتشار ہے ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر جلسہ ہی نہیں نئی تاریخ بھی رقم ہو گی ‘پنجاب میں کر پشن سیکنڈلز عوام کو کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور کر رہے ہیں (ن) لیگ بتائے پنجاب میں گورننس اور میرٹ کہاں ہی قوم کو اب کوئی چور ڈاکوئوں اپنی ڈرامہ بازیوں سے گمراہ نہیں کر سکتا قوم با شعور ہوچکی ہے ، تقریب سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 20:58

کر پشن کے بانی ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کا ڈرامہ کر رہے ہیں،کر پٹ لوگ جیلوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے بانی ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کا ڈرامہ کر رہے ہیںکر پٹ لوگ جیلوں میں جائیں گے اور لوٹی دولت واپس آئیگی‘’چوروں کو جیل میں ڈالو‘‘قومی نعرہ بن چکا ہے ‘(ن) لیگ سن لیں احتساب نہیں کر پشن ملک اور قوم کیلئے انتشار ہے ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر جلسہ ہی نہیں نئی تاریخ بھی رقم ہو گی ‘پنجاب میں کر پشن سیکنڈلز عوام کو کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور کر رہے ہیں (ن) لیگ بتائے پنجاب میں گورننس اور میرٹ کہاں ہی قوم کو اب کوئی چور ڈاکوئوں اپنی ڈرامہ بازیوں سے گمراہ نہیں کر سکتا قوم با شعور ہوچکی ہے ۔

وہ تحر یک انصاف لاہور کے دفتر میں ولید اقبال ‘رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ‘شیخ امتیاز ‘تحر یک انصاف لندن کے صدر میاں وحید الر حمن ‘رافعہ کمال ‘عثمان حمزہ سمیت دیگر تقریب سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی عادت بن چکی ہے کہ جب بھی ان سے کر پشن کا حساب مانگا جائے تو یہ جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اب انکی کوئی ڈرامہ بازی کامیاب نہیں ہوگی اور عام انتخابات 2018میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بھی حکمرانوں سے کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیں گے اور آنیوالے انتخابات میں عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کر پشن کے آئے روز آنیوالے سیکنڈلز نے حکمرانوں کی بدترین بیڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے اور قوم کے سامنے انکے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ ولید اقبال نے کہا کہ تحر یک انصاف مینار پاکستان کے جلسے کیلئے بھر پور تیار ہے اور عوام کا جوش وخروش مثالی ہے اس لیے کوئی شک نہیں کہ 29اپر یل کو مینار پاکستان پر نئی تاریخ رقم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام لازم ہو چکا ہے ‘(ن) لیگ والے کر پشن بچانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ دائو پر لگا رہے ہیں مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے فر نٹ لائن پر جنگ لڑ رہا ہے اور پوری قوم بھی انکے ساتھ ہے پانامہ سے لیکر اقامہ تک (ن) لیگ کی قیادت نے اپنی صفائی میں کوئی ثبوت نہیں د یتے بلکہ کبھی وہ اداروں کو دھمکیاں دیکر اپنی کر پشن بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی جمہوریت کی آ ڑ میں خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر انکو سمجھ لینا چاہیے کہ انکے تمام منصوبے اور سازشیں فلاپ ہوں گی