چیئرمین نیب نے عندیہ دیا ہے کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی ،کسی نے ڈوریاں ہلائیں تو بریف کیس اٹھا کر چلے جائیں گے، خورشید شاہ

بدھ 18 اپریل 2018 20:58

چیئرمین نیب نے عندیہ دیا ہے  کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے عندیہ دیا ہے کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی کسی نے ڈوریاں ہلائیں تو بریف کیس اٹھا کر چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی ہے،جس میں انہوں نے عندیہ دیا کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی،اگر کسی نے ڈوریاں ہلائیں تو گھر چلے جائیں گے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 226 لوگوں کو پکڑا گیا اور800کیسز زیر التواء ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے طریقہ کار پر بھی سوالات کئے گئی۔