عمران فاروق کیس، بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانیکاحکم

آئندہ سماعت سے ملزمان کااڈیالہ جیل راولپنڈی میں جیل ٹرائل کیا جائیگا

بدھ 18 اپریل 2018 20:36

عمران فاروق کیس، بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانیکاحکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تین گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلیی2 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ 22 جون 2016 کو چیف کمشنر نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا حکم دیا، آئندہ سماعت سے ملزمان کااڈیالہ جیل راولپنڈی میں جیل ٹرائل کیا جائیگا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرکیس عدالت نمبر1 سے عدالت نمبر2 منتقل کیاگیا ۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی، اس سے قبل مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے پاس زیرسماعت تھا۔