آصف علی زرداری کا یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

بدھ 18 اپریل 2018 20:28

آصف علی زرداری کا یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی کے انتقال پر  رنج و غم کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے گیلانی خاندان اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے عقیدت مندوں سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے غم میں شریک ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم وجاہت حسین گیلانی کے لئے مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔طارق ورک