خیبرپختونخواہ میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب پاکستان مسلم لیگ (ن) لائے گی‘شہبازشریف

پشاور سمیت کے پی کے کے بڑے شہروں میں میٹرو بس سسٹم لائیں گے ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کرینگے شہبازشریف کی قیادت میں لاہور سمیت تمام شہروں میں قابل رشک ترقی ہوئی،پنجاب سپیڈ جلد کے پی کے سپیڈ میں بدلنے کو ہے‘انجینئر امیر مقام خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا، ’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں‘شہبازشریف

بدھ 18 اپریل 2018 20:26

خیبرپختونخواہ میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب پاکستان مسلم لیگ (ن) لائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔

’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب پاکستان مسلم لیگ (ن) لائے گی۔ پشاور سمیت کے پی کے کے بڑے شہروں میں میٹرو بس اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لائیں گے اور خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب میں لاہور سمیت تمام شہروں میں قابل رشک ترقی ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پنجاب سپیڈ جلد کے پی کے سپیڈ میں بدلنے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی کے سمیت ملک بھر میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔