Live Updates

جعلی مینڈیٹ والی حکومت جلد انجام کو پہنچے گی‘ چوہدری شفیق

بہت جلد پاکستان اور آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی‘ صحافیوں سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری شفیق نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف آزادکشمیر ایک مضبود جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔جعلی منیڈیٹ کی حامل آزادخطہ کی حکومت جلدانجام ہو پہنچنے والی ہے ۔مسئلہ کشمیر پر بھی مفاد پرستوں نے سیاست کی۔

تحریک انصاف کا کشمیر ایشو پر بڑا واضح اور جاندار موقف ہے۔تنازعہ کشمیر بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حل ہو گا۔پاکستان میں عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے ۔موسمی سیاستدان اب دوبارہ جال بچھانے کی تیاری کررہے ہیں لیکن اب کی بار عوام ان کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔عوام کرپٹ سیاستدانوں کو نشان عبرت بنائینگے۔ تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنا کر عوام کو انصاف دلائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری شفیق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نام ہے۔عوام مفاد پرستوں سے تنگ آچکے ہیں۔عمران خان نے پی پی اور ن لیگ کے باری بٹے کے کھیل کا خاتمہ کردیا ہے۔پاکستان میں اب عوام کی نظریں کپتان عمران خان پراور آزادکشمیر میں قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر ہیں۔

بیرسٹر واحد سیاسی لیڈر ہیں جنھوں نے آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کرنے کیساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جاندار انداز میں اجاگر کیا ہے۔کشمیر کی سیاسی لاٹ میں ان کے پائے کا کوئی سیاست دان نہیں ہے۔ان کے دور حکومت میں کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔آج تو ایک چپڑاسی کا تبادلہ بھی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

پورا نظام سیاسی چمچوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔گورننس بیڈ سے بیڈ تر ہوتی جارہی ہے۔جنگلات کا صفایا جارہا ہے۔میرٹ پامال ہو رہا ہے۔ کرپشن کا دور دورہ ہے۔پڑھے لکھے نوجوان در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ہماری جدوجہدکامقصد فرسودہ نظام کا خاتمہ ہے۔آزادکشمیر میں سیاستدانوں نے برادری ازم کو ہوادے کر لوگوں کا استحصال کیا ہے۔غریب لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا یا گیا۔

کپتان عمران خان نے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کو بیدار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جوق در جوق سونامی کا حصہ بن رہے ہیں۔تمام موسمی سیاستدان سونامی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اب حکمران طبقہ پریشانی میں مبتلاء ہے۔ بہت جلد پاکستان اور آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات