سعودی عرب میں کھیلوں سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں میں مخصوص عبایہ مقبول ہونے لگا

بدھ 18 اپریل 2018 18:15

سعودی عرب میں کھیلوں سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں میں مخصوص عبایہ مقبول ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب میں کھیلوں سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں میں کھیلوں کے لیے مخصوص عبایہ مقبول ہونے لگا۔ جدہ شہرمیں کھیلوں کے عبائے میں خواتین کھلاڑیوں کی تصویریں گزشتہ ماہ وائرل ہوئی تھیں۔جس پر بحث بھی چھڑی تھی جس میں اسیروایت سے بغاوت کہا گیا تھا تاہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اس بیان کے بعد کہ عبایہ لازمی نہیں ہے مخالفین کی زبانیں بندہوگئیں تھیں۔

(جاری ہے)

فیشن ڈیزائنر ایمان جوہری نے بتایا کہ خواتین میں رنگ برنگے عبایہ پہننے کا رجحان بڑھ رہاہے اور اس حوالے سے خریداری بھی بڑھ گئی ہے۔کھیلوں سے تعلق رکھنے والے عبایہ میں خواتین کے لیے متحرک رہنا آسان ہے جس میں زپ استعمال کی گئی ہے۔حکومت بھی ملک میں خواتین کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور لڑکیوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں لازمی کردی جائے گی۔روایتی طور پر سعودی عرب میں سیاہ رنگ کا عبایہ پہنا جاتاتھا۔ مگر جس طرح حکومت نے خواتین کیلیے ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے، ملک میں فلموں کی نمائش شروع ہوئی ہے۔ اسی طرح اب برقعوں میں جدت آرہی ہے۔تبدیلی کی لہر میں خواتین میں سیاہ رنگ سے ہٹ کر رنگ برنگے عبایہ پہننے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔