وزیراعظم کاعدلیہ مخالف نعروں کانوٹس، لیگی کارکن کیخلاف کاروائی کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 17:17

وزیراعظم کاعدلیہ مخالف نعروں کانوٹس، لیگی کارکن کیخلاف کاروائی کی ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیگی کارکن کے عدلیہ مخالف نعروں کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم نے پارٹی چیف شیخ آفتاب احمد کولیگی کارکن کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیگی کارکن محمد وسیم کیخلاف ایکشن لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے لیگی کارکن کیخلاف عدلیہ مخالف نعرے لگانے پرنوٹس لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پارٹی چیف شیخ آفتاب کو ہدایت کی ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پرایکشن لیں۔انہوں نے عدلیہ مخالف نعروں پرمسلم لیگ ن کے کارکان کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کے فیصلے پرلیگی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ لیگی کارکنان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس پرن لیگی خاتون ایم پی اے سمیت متعدد کارکنان کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔