آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات کی

ازبک وفد کاباہمی روابط سے تجارت‘ سکیورٹی اور فوجی تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار وفد کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف ‘پاک فوج کے تجربے سے مستفید ہونے کا عندیہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے‘ علاقائی سکیورٹی کیلئے ازبکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے‘ پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرنا قابل تحسین ہے‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 18 اپریل 2018 17:24

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات کی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے ملاقات کی‘ ازبک وفد نے باہمی روابط سے تجارت‘ سکیورٹی اور فوجی تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا‘ وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور پاک فوج کے تجربے سے مستفید ہونے کا عندیہ دیا‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے‘ علاقائی سکیورٹی کے لئے ازبکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے‘ پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرنا قابل تحسین ہے۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبک وفد نے دہشت گردی یک خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ ازبک وفد کی سربراہی سیکرٹری سکیورٹی کونسل وکٹر ولادیمیروچ کررہے تھے۔

وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور پاک فوج کے تجربے سے مستفید ہونے کا عندیہ دیا۔ ازبک وفد نے باہمی روابط سے تجارت‘ سکیورٹی اور فوجی تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی کے لئے ازبکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے علاقائی امن اور سلامتی سے زیادہ کچھ مقدم نہیں ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرنا قابل تحسین ہے علاقائی امن اور سلامتی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔