ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 25اپریل تک ملتوی

موجودہ صورتحال کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، جو حالات ہیں مجھے لگتا ہے ملک لاش بن چکا ہے،ڈاکٹرعاصم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 17:20

ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت نیب کے گواہ عبدالرشید جوکھیو کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ مانگ رہے ہیں مانگنے سے ووٹ تھوڑی مل جاتا ہے۔بدھ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم اطہرحسین و دیگرملزمان پیش ہوئے عدالت نے نیب کیگواہ عبدالرشید جوکھیو کی عدم موجودگی کے باعث سماعت25 اپریل تک ملتوئی کردی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میں ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا جو ملک کی حالات ہیں مجھے لگتا ہے ملک لاش بن چکا ہے اور 20 کروڑعوام اسے اپنے کندھے پر لیکر گھوم رہے ہیں ۔ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار سیاست دانوں کے ساتھ عوام بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 70 سال بعد ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگ رہا ہے ۔اس سے پہلے کسی سیاستدان نے کوشش کیوں نہیں کی ۔ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں اس کو بہتر نہ کیا تو بہت نقصان ہوگا۔