لندن فلیٹس: نیب کا شریف خاندان کیخلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 16:16

لندن فلیٹس: نیب کا شریف خاندان کیخلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : نیب نے لندن فلیٹس ریفرنس میں شریف فیملی کیخلاف نیا گواہ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈی جی نیب ظاہر شاہ کااحتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس میں نئی دستاویزات سامنے لانے کیلئے بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے شریف خاندان کیخلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ن یب تفتیشی افسر اور ڈی جی نیب کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ ڈی جی آپریشنزنیب ظاہر شاہ نے برطانیہ سے موصول دستاویزات وصول کی تھیں۔ ظاہر شاہ کولندن فلیٹس ریفرنس میں نئی دستاویزات سامنے لانے کیلئے بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں شریف خاندان کیخلاف تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :