بھارتی حکومت نے پاکستان سے جانے والی لڑکی گیتا کے لیے دولہا ڈھونڈنا شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 16:08

بھارتی حکومت نے پاکستان سے جانے والی لڑکی گیتا کے لیے دولہا ڈھونڈنا ..
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) بھارتی حکومت نے پاکستان سے جانے والی گونگی لڑکی گیتا کے لیے دولہا ڈھونڈنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان سے بھارت جانے والی لڑکی گیتا کے اہل خانہ کو تو تلاش نہ کر سکا تا ہم اب بھارتی حکومت کو گیتا کے مستقبل کی فکر ستانے لگ گئی ہے اور بھارتی حکومت نے گیتا کے لیے دولہا ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔

گیتا اس وقت بھارتی حکومت کے پاس ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیتا کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گیتا کے لیے مناسب لڑکے کی تلا ش ہے۔گیتا کے ساتھ رہنے والے مترجم نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ انہیں گیتا کے لیے ایک ہینڈسم گونگے اور 25 سال سے زائد لڑکے کی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

اگر ایسا کوئی لڑکا گیتا سے شادی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہو تو وہ ہمیں اپنا بائیو ڈیٹا بھیجے۔تاہم گیتا کی شادی اس کی رضامندی سے کی جائے گی۔یاد رہے کہ بھارتی شہری گیتا پاکستان رینجرز کو سمجھوتہ ایکسپریس میں ملی اور اس وقت گیتا کے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا اور وہ صرف 8 سال کی تھیں تاہم پاکستان کی شان مرحوم ایدھی نے اس بچی کو اپنے سینے سے لگایا۔اور اس کی پرورش کی ذمہ داری اٹھائی۔ تاہم 16 اکتوبر 2015 کو گیتا کو بھارت واپس بھجوا دیا گیا ۔