کون سا صوبہ پروٹوکول کے لحاظ سے سب سے بہتر ہے؟ کس وزیر اعلی کے گھر کے باہر ایک بھی گارڈ موجود نہیں؟ آپ بھی جانئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 14:50

کون سا صوبہ پروٹوکول کے لحاظ سے سب سے بہتر ہے؟ کس وزیر اعلی کے گھر کے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) معروف صحافی و کالم نگار حبیب اکرم کا اپنے ایک کالم ’ خیبر پختونخوا میں پروٹوکول کا جھنجھٹ سب سے کم ہے‘ میں کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں پروٹوکول کی بہت بری صورتحال ہے۔سندھ میں پروٹوکول کی بیماری اتنی عام ہے کہ ہر کس و نا کس کے ساتھ پولیس کی گاڑیاں نظر آتی ہیں جب کہ پنجاب میں بھی پروٹوکول کی گنجائش قانون کو توڑ مروڑ کر نکالی گئی ہے۔

کئی وفاداران مسلم لیگ ن کو ایسے ایسے سرکاری عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے جہاں وہ اپنے ساتھ پولیس کی گاڑیاں لے کر چلتے ہیں۔ کئی لوگوں کو  قانون و ضابطےکے عین مطابق ایسی ایسی کمیٹیوں کا رکن بنا دیا گیا ہے۔جن کے زور پر مہنگی ترین گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

سندھ اور پنجاب کے برعکس پروٹوکول کے معاملے میں صوبہ خیبر پختونخوا کا ریکارڈ سب سے بہتر ہے۔

میں نے وزیر اعلی خبیر پختونخوا کے گاؤں جا کر دیکھاہے کہ ان کے گھر کے باہر سرکاری تو کیا پرائیویٹ گارڈ تک نظر نہیں آتا۔پشاور کے لوگوں کو عمومی مشاہدہ ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک ایک گاڑی اور ایک پولیس موبائل میں سفر کر رہے ہوتے ہیں۔مردان کی ایک سڑک کے کنارے صوبائی وزیر عاطف خان نے مجھے عام لوگو ں کے بیچ کھڑے ہو کر انٹرویو دیا اور کوئی پولیس کی گاڑی یا باوردی پولیس والا ان کے ساتھ نہیں تھا۔ شاہ فرمان اکیلے اپنی گاڑی میں گھومتے ہیں۔ اسی طرح شوکت یوسفزئی کئی بار اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے اخبارات اور ٹی وی کے دفاتر میں چکر لگاتے نظر آتے ہیں۔