نیب کی کارروائی،کے ڈی ایم سی ویسٹ کے فنڈز میں خرد برد میں ملوث ملزم قمر جاوید گرفتار

ملزم سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور دو آئی فونز سمیت بلینک چیکس جبکہ گھر سے ایک کروڑ اسی لاکھ مالیت کی فارن کرنسی بھی برآمد

بدھ 18 اپریل 2018 14:18

نیب کی کارروائی،کے ڈی ایم سی ویسٹ کے فنڈز میں خرد برد میں ملوث ملزم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو نے کراچی میںکارروائی کر کے کے ڈی ایم سی ویسٹ کے فنڈز میں خرد برد میں ملوث اہم ملزم قمر جاویدکو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب سندھ نے کارروائی کر کے ڈی ایم سی ویسٹ کے فنڈز میں خرد برد میں ملوث اہم ملزم قمر جاوید کو کرپشن کی رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ملزم سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور دو آئی فونز سمیت بلینک چیکس برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے گھر سے ایک کروڑ اسی لاکھ مالیت کی فارن کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔نیب کے مطابق ملزم قمر جاوید فرنٹ مین کے طور کر کام کر رہا تھا جو رشوت کے پیسے سرکاری افسران تک پہنچاتا تھا۔نیب سندھ نے ملزم کو احتساب عدالت نے پیش کیا جہاں احتساب عدالت نے ملزم کو 28 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :