پاکستان کے اہم اداروں نے شاہد خاقان عباسی کو پیغام دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 12:58

پاکستان کے اہم اداروں نے شاہد خاقان عباسی کو پیغام دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ملک کے کچھ اداروں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیغام دیا ہے کہ اب شریف خاندان کو ریلیف نہیں ملنے والا ۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف کا کسی کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو رہا ، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور عدلیہ اب محض انصاف ہی کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے مقتدر ادارے نے نا اہل سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے نئے صدرشہباز شریف، حمزہ شہباز سلمان شہباز، حسین نواز اور حسن نواز سمیت دیگر سے متعلق کہا ہے کہ ان کو دو ٹوک بتا دیں کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ،رعایت آپ کے لیے ہو سکتی ہے، راجہ ظفر الحق کے لیے چودھری نثار کے لیے ہو سکتی ہے، لیکن شریف خاندان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسے تو ایک گڑھا پڑ جائے گا ، میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ میں ان کو جا کر یہ کہہ دوں کہ آپ لمبے آرام پر چلے جائیں۔ ان کو یہ لگے گا کہ یہ سارا کچھ شاہد خاقان نے ہے،اسی نے ہمیں فارغ کروایا ہے ، یہ خود اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتا ہے، لہٰذا میں ان کو یہ نہیں بتا سکتا کہ ملک و قوم اس وقت آپ کے اور آپ کے کرپشن کے بوجھ کو لے کر متحمل نہیں ہو سکتی۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: