چین کی تائیوان میں فوجی مشقیں

بدھ 18 اپریل 2018 12:48

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) تائیوان کے امریکا سے قریبی تعلقات کی کوششوں پر چین نے اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تائیوان میں بدھ کو فوجی مشقیں کی ہیں۔ ایک روزہ فوجی مشقوں میں آبنائے تائیوان میں لائیو گولہ باری اور بمباری کی گئی ۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2016 ء کے بعد تائیوانی پانیوں میں چین کی یہ پہلی فوجی مشق ہے جو تائیوانی صدر تسائی اینگ ون کے سوازی لینڈ کے دورہ کے موقع پر کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی حکومت نے فوجی مشقوں کے حوالہ سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی تاہم کہا ہے کہ فوجی مشقیں ایک روزہ ہیں ۔ چائنا تائیوانی امور کی ڈائریکٹر لیو جیائی نے کہا ان فوجی مشقوں کے انعقاد کا مقصد چینی سرزمین کی علاقائی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے دریں اثناء تاوان کی صدر سائی نے افریقہ کے ملک کے دورہ پر روانگی کے موقع پر گذشتہ روز کہا ہے کہ ہم اپنی سلامتی کے تحفظ کے لئے پرعزم اور پر اعتماد ہیں ۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنے ملک کا ہی حصہ سمجھتاہے جبکہ حالیہ مشق تائیوان اور امریکا کے لئے انتباہ ہے کہ و ہ چین کی ریڈ لائین عبور کرنے سے باز رہیں ۔

متعلقہ عنوان :