یورپی یونین کی امریکا کی طرف سے سٹیل اور ایلومینیم پرمحصولات کے حوالے سے عالمی تجارتی تنظیم سے صلاح مشورے کی اپیل

بدھ 18 اپریل 2018 11:03

یورپی یونین کی امریکا کی طرف سے سٹیل اور ایلومینیم پرمحصولات کے حوالے ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)نے اس بات کی تصدیق کی کہ یورپی یونین نے اس سے امریکا کی طرف سے حال ہی میں سٹیل اور ایلومینیم پرمحصولات کے حوالے سے صلاح مشورے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم کی طرف سے جاری دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے کہا کہ اگرچہ امریکا نے دعوی کیا ہے کہ سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنا قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے اقدام ہے تاہم یہ دراصل حفاظتی اقدامات ہیں۔

یورپی یونین نے کہا کہ ا مریکا نے یہ اقدام اختیار کرنے سے پہلے عالمی تجارتی تنظیم کو نوٹس نہیں بھیجا۔ یہ حفاظت کے معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یورپی یونین کے خیال میں امریکا کی اس حرکت سے یورپی یونین کے حقیقی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس لئے یورپی یونین نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکا حفاظت کے معاہدے کے ڈھانچے کے تحت صلاح و مشورہ جلدازجلد شروع کرے۔

متعلقہ عنوان :