اسرائیل کی ایرانی عوام سے رابطے بڑھانے اور دوستی بحال کرنے کی نئی کوشش

بدھ 18 اپریل 2018 10:40

ْ مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اسرائیل نے سرکاری رقوم سے ایران کے لئے نشریات پیش کرنے والے فارسی زبان کے ریڈیو اسٹیشن کا دوبارہ اجرا کیا گیا ہے، جو آٹھ ماہ سے بند تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق43 سالہ نتانل توبیاں کو جن کا ایران کے شہر اصفہان سے تعلق رہا ہے، اٴْنھیں ریڈیو شو کا نئے اسرائیلی سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور وہ اس کے میزبان ہیں۔

(جاری ہے)

نتانل توبیاں کو30 برس قبل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسرائیل منتقل ہوئے، جنھیں ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد یہودیوں کے خلاف امتیازی سلوک درپیش تھا۔تین عشرے بعد بھی، ایران اور اسرائیل کے مابین تناؤ میں اضافہ جاری ہے۔اسرائیل کی جانب سے ریڈیو پر فارسی پروگرام کی نشریات ایرانیوں سے قربت پیدا کرنے کا ایک اور ثبوت ہے۔یہ نشریات اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے پیش کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :