سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، جنا ح گا رڈن میں چھا پہ ،دو ملزمان گرفتار، 700بو تلیں شراب بر آمد

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، جنا ح گا رڈن میں چھا پہ ما ر کر دو ملزمان کو گرفتار 700بو تلیں شراب بر آمد کر لی ، ملزمان کے خلاف تھا نہ لو ہی بھیر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزمان راولپنڈی اور اسلام آ باد میں شراب سپلا ئی کر تے تھے ، تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس کو اطلاع موصول ہو ئی کہ شراب فروش شاہد محمود نے آ ج کل جنا ح گا رڈن فیز ون کر ائے کے مکان لے کر اس میں کا فی مقدار میں شراب رکھی ہے اور وہاں سے راولپنڈی اور اسلام آ باد کو فروخت کر تا ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے اس اطلا ع پر ایس پی انو سٹی زبیر احمد شیخ نے زیر نگر انی ڈی ایس پی محمد اشرف شاہ ، اے ایس آئی حنیف کما ل معہ دیگر ملازمان جن میں غلا م یا سر ، عابد حسین شامل ہیں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے جگہ متذکر ہ با لا پربر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے ریڈ کرکے دو ملزمان شاہدمحمود ولد محمد صدیق سکنہ تحصیل سمندری ضلع فیصل آ باد اور عمران شہزاد اور ولد شوکت مسیح سکنہ تحصیل سمندری ضلع فیصل آ باد کو گرفتار کر لیا ، مکان کی تلا شی لینے پر کل700بو تلیں شراب برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف تھا نہ لو ہی بھیر میں مقدمہ درج کر لیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :