محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر عملدرامد ، سینٹر ی ورکرز کو فوری طورپر واپس بلا لیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

سکھر۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ لو کل گو رنمنٹ حکومت سندھ نے معز ز واٹر کمیشن کی ہد ایات کی روشنی میں سکھر میو نسپل کارپو ریشن کو بھی ہد ایت کی ہے کہ یو نین کمیٹیوں کے چیئر مین صاحبان کے زیر انتظام صفائی کے لئے دیئے جانے والے سینٹر ی ورکرز کو فوری طورپر واپس بلا کر صفائی ستھر ائی کے انتظامات سنبھال لئے جائیں جبکہ احکامات میں تمام سینٹر ی ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلتھ برانچ میونسپل کارپوریشن رپورٹ کر یں ،جبکہ یہ بھی کہا گیاہے کہ سینٹر ی ورکرز میونسپل کارپوریشن کے سنیٹیشن سپروائزر اسٹاف کے ماتحت روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھر ائی کی ذمہ داریاں انجام دیں ، سینٹر ی ورکرز کی عدم تعمیل پر محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی ،لہذ ا معز ز واٹر کمیشن اور محکمہ لوکل گو رنمنٹ سندھ کے احکامات کی روشنی میں میونسپل کمشنر نے سکھر میونسپل کارپوریشن کی یو نین کمیٹیوں کے چیئر مین صاحبان کو تمام سینٹر ی ورکرز کو واپس بھیجنے کے لئے خطوط تحر یر کر دیئے ہیں تاکہ معزز واٹر کمیشن کی ہدایت پر عملدرآ مد کیا جاسکے ،اب تمام سینٹری ورکرز چیف سینٹر ی انسپکٹرز اور سینٹر ی انسپکٹر ز کی نگر انی میں کام کریں گے۔