او جی ڈی سی ایل قادرپور گیس فیلڈ کی جانب سے قادرپور میں آنکھوں کے تین روزہ مفت کیمپ کا آغاز

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

سکھر۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ کی ہدایت پر او جی ڈی سی ایل قادرپور گیس فیلڈ کی جانب سے قادرپور میں آنکھوں کی تین روزہ مفت کیمپ کا آغاز ہو گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق قادرپور گیس فیلڈ نے قادپور کے قریب موجود ڈسپنسری میں آنکھوں کی تین روز ہ مفت کیمپ قائم کی جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے آنکھوں کی کیمپ قائم کرنا ایک بہتر عمل ہے جس سے ضلع کے غریب لوگوں کو فائدہ حاص ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام صنعتی اداروں کا فرض ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سماجی کام کریں اور ضلع کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کریں تاکہ نادار لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ انہیں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی روشنی سے محروم لوگ جانتے ہیں ہیں کہ روشنی کے بغیر انسان نامکمل ہے ایسے میں غریب لوگوں کو علاج کی مفت سہولتیں فراہم کرنے والوں کو اجر عظیم ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عام رائے ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ضلع کو کافی فنڈز فراہم کر رہی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ضلع کی ملٹی نیشنل کمپنیاں سی ایس آرکے تحت آٹے میں نمک کے برابر فنڈز دے رہی ہیں جس سے ضلع میں کوئی بڑا ترقیاتی کام کروانا مشکل نہیںبلکہ ناممکن ہے اس حوالے سے اسلام آباد میں ضلع کے تمام صنعتی اداروں کے عملداروں سے دو مربتہ اعلیٰ سطحی اجلاس منقعد کیے ہیں تاکہ ضلع گھوٹکی کو زیاد ہ سے زیادہ فائدہ دلوا یا جاسکے۔

بعد ازیں او جی ڈی سی ایل کے ریجنل کوآرڈینیٹر نصیر سہتو نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی خواہش و تعاون سے آنکھوں کی کیمپ قائم کی پہلے روز 177 مردوں و 127 عورتوں کی آنکھوں کی چکاس کی گئی جبکہ 62 مریضوں کی سرجری ہوئی اور 88 مریضوں کو چشمے فراہم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :