معذور افراد کی تنظیم ڈس ایبل پرسن ایسو سی ایشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

سکھر۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) معذور افراد کی تنظیم ڈس ایبل پرسن ایسو سی ایشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے وفد نے ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید زاہد حسین شاہ لیکچرر شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کی قیادت میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ معذور افراد بھی ہمارا اثاثہ ہیں ۔

یہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ معذور افراد چاہے وہ استاد ہوں، طلبہ ہوں یا ملازمین وہ سب صحیح طریقے سے اپنے فرائض منصبی پورے کررہے ہیں۔ سید زاہد حسین شاہ نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے خصوصی طلبہ و طالبات کی فیس معاف کرنے، پوائنٹ بسوں میں نشستیں مختص کرنے ، خصوصی افراد کی وہیل چیئرز کیلئے خصوصی سیڑھیاں بنانے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر پروین شاہ نے اپنی تنخواہ سے ایک وہیل چیئر دینے کا بھی اعلان کیا۔ ڈس ایبل پرسن ایسوسی ایشن کے وفد نے میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کو یونیورسٹی کے مین کیمپس کا پرووائیس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرووائیس چانسلر مین کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر ، منظور علی وسطڑو، سلیم ڈھالیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔