موٹا اور وزنی چینی طالب علم صرف 6 ماہ میں باڈی بلڈنگ چیمپئن بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 اپریل 2018 07:56

موٹا اور وزنی  چینی طالب علم  صرف 6 ماہ میں  باڈی بلڈنگ چیمپئن بن گیا

ہربن، چین کے ہیلانگ جانگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  کے سینئر طالب علم 22سالہ ژہانگ شوائی  آج کل چین میں خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔ چھ ماہ پہلے تک وہ وہ بہت موٹے اور کافی زیادہ وزن کے مالک تھے لیکن  کافی سخت محنت کے بعد اب وہ چین کے علاقائی باڈی بلڈنگ چیمپئن ہیں۔
ژہانگ کچھ سال پہلے تک اپنے کالج کی ٹیم میں باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی تھے  لیکن شدید زخمی ہونے کے باعث انہیں کھیل چھوڑنا پڑا۔

اس وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی دوران ورزش سے مکمل دوری اور بہت زیادہ کھانے کی وجہ سے اُن کا وزن  صرف 6 ماہ میں 40 کلو بڑھ گیا۔ اس زائد وزن سے اُن کی صحت کے لیے مزید مسائل بھی پیدا ہوئے اور وہ کھیلنے کے قابل بھی نہ رہے۔ 6 ماہ پہلے ژہانگ نے فیصلہ کیا کہ بس بہت ہوگیا، اب اپنے جسم کو دوبارہ خوبصورت بنانا ہے۔ انہوں نے پھر سے ورزش شروع کی، پرہیزی خوراک کھانے لگے اور اس کے نتیجے میں صرف 6 ماہ میں ہی  وہ بہترین جسم کے مالک بن گئے۔ژہانگ نے  6 ماہ میں نہ صرف اپنا 30 کلو گرام وزن کم کیا بلکہ باڈی بلڈنگ سے اپنے اعضا کو بہترین شکل دی۔ ژہانگ اس وقت باڈی بلڈنگ میں  صوبائی چیمپئن ہیں اور ہربن کے ایک جم میں فٹ نس انسٹرکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

موٹا اور وزنی  چینی طالب علم  صرف 6 ماہ میں  باڈی بلڈنگ چیمپئن بن گیا