سعودی عرب میں موبائل فون بیچنے پر دو غیر ملکی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اپریل 2018 07:22

سعودی عرب میں موبائل فون بیچنے پر دو غیر ملکی گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے تحقیقات کے دوران دو غیر ملکیوں کوگاڑی میں موبائل فون بیچنے پر گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونکہ سعودی عرب نے موبائل دکانوں میں بھی سعودائزیشن کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جسکی وجہ سے یہ غیر ملکی گاڑی میں موبائل فون بیچ رہے تھے ۔ اس کے علاوہ وزارت محنت و سماجی بہبود کے اہلکاروں نے فیلڈ فورس کے تعاون و اشتراک سے 260 دکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔وزارت محنت و سماجی بہبود کے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ سعودی قوانین کی پاسداری کریں اس میں انکی اور ریاست دونوں کی بھلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :