حکومت سندھ نشتر روڈ کو فوری طور پر از سر نو تعمیر کرے،رہنما جماعت اسلامی

بدھ 18 اپریل 2018 00:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید ، ضلع جنوبی کے نائب امیر اور سماجی رہنماء بابو غلام حسین اور زون گارڈن کے امیر فیصل میمن نے نشتر روڈ کی بدحالی ، طویل لوڈ شیڈنگ اور گارڈن ، لیاری سمیت ضلع جنوبی کے علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی پرحکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، ضلع دفتر سے جاری بیان میں رہنمائوںنے کہا کہ نشتر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے مردو خواتین، بزرگوں اور بچوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، حکومت سندھ اولڈ سٹی کے علاقوں پر بھی توجہ دے اور نشتر روڈ کو فوری طور پر از سر نو تعمیر کرے ، سید عبد الرشید نے کہا کہ حکومت سندھ نے اولڈ سٹی ایریا کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے ،واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیاری ، اولڈ سٹی ایریا، غذدرآباد، گارڈ، اور موسیٰ کالونی سے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور بعض علاقوں میں 16سے 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20اپریل کو اہل کراچی وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کریں گے اور لیاری ، گذدر آباد، محمود آباد، منظور کالونی ، گزری ، کالا پل ، اختر کالونی، بزرٹا لائن ، ڈیفنس ، کلفٹن ، گارڈسمیت ضلع جنوبی کے عوام وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر ہونے والے دھرنے میں شریک ہوں گے ۔#

متعلقہ عنوان :