دربارحضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین ، سیدیوسف رضاگیلانی کے بہنوئی مخدوم وجاہت حسین گیلانی انتقال کرگئے

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

دربارحضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین ، سیدیوسف رضاگیلانی کے بہنوئی ..
ملتان ۔ 17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے بہنوئی مخدوم وجاہت حسین گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،وہ گزشتہ دوروز سے قومہ میں تھے ۔مخدوم وجاہت حسین گیلانی کے صاحبزادے سید اسدمرتضیٰ گیلانی مشرف دورمیں اس وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جب یوسف رضاگیلانی جیل میں تھے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں اسدمرتضیٰ مرتضی گیلانی پاکستان پیپلزپارٹی پیٹریاٹ گروپ میں شامل ہوئے اورمشرف کابینہ میں بھی شامل رہے ۔اسدمرتضیٰ گیلانی دوسال قبل منیٰ میں بھگدڑکے دوران شہیدہوگئے تھے ۔مخدوم وجاہت حسین گیلانی کی نمازجنازہ آج بدھ صبح 10بجے نشترگرائونڈمیں اداکی جائے گی ۔ان کے پسماندگان میں ان کے بھائی سابق وفاقی وزیرتنویرالحسن گیلانی ،مخدوم تجمل گیلانی ،نورانی گیلانی ،طفیل گیلانی اوربیٹے ابوالحسن گیلانی ،غلام مصطفی گیلانی ،میراں محی الدین گیلانی اوردوبیٹیاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :