وہاڑی،عطا ئیوں کے خلاف بھر پور آپر یشن کیا جائے ،علی اکبربھٹی

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

وہاڑی۔ 17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ عطا ئیت سے انسانی صحت بہت سے مسا ئل لاحق ہو تے ہیں اور کئی انسان عطائیوں کے ہا تھوںزند گی ہار جاتے ہیں ،کسی کو بھی انسانی جانوں سے نہیں کھیلنے دیں گے، عطا ئیوں کے خلاف بھر پور آپر یشن کیا جائے، کسی سے کوئی رعایت نہ بر تی جائے اور قا نون کے مطابق کے عملی کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنے آفس میں عطا ئیت کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خا لد جا وید، ڈی ڈی ایچ او بو ریوالا ڈاکٹر محمد اکرم، ڈی ڈی ایچ او میلسی ڈاکٹر راؤ محمد خلیل او ر ڈرگ انسپکٹرز بھی مو جو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ انسانی صحت کی حفاظت کر نا اولین تر جیح ہو نا چاہیے ،عطا ئیوں کی وجہ سے بہت سی سنگیں امر ا ض میں مبتلا ہو جا تے ہیں جس سے وہ مو ت کی وادی میں چلے جا تے ہیں ہمیں مشترکہ کا وشوں سے عطائیت کی روک تھام کر نا ہو گی۔اجلاس میں 8عطائیوں کے چالان بھی کئے گئے۔