گندم کی خرید اری میں کا شتکاروں کوتمام سہو لیات فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنروہاڑی

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

وہاڑی۔ 17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ گندم کی خرید اری میں کا شتکاروں کوتمام سہو لیات فراہم کی جائیں گی، خریداری میں شفا فیت اور میر ٹ اولین تر جیح ہو گی، حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 20اپریل تک کا شتکاروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی ،21اور22اپریل کو ان درخواستوں کی سکر وٹنی کی جائے گی اور اس کے بعد10ایکٹرتک کے کاشتکاروں کو بار دانہ جا ری کیا جا ئے گا، وہاڑی میں محکمہ فوڈ ایک لا کھ 54ہزار میڑک ٹن گندم خریدے گاجس کے لئے 12مراکز خر ید اری گندم بنائے گئے ہیں، ہر مر کز خر یداری گندم پر گریڈ 17کا آفیسر سنٹر کوارڈینٹر مقرر کیا گیا ہے جو تمام معا ملات کو شفاف انداز سے چلا رہا ہے ،ہر سنٹر پر کا شتکاروں کے بیٹھنے کے بہتر ین انتظا مات اور ٹھنڈا پا نی فراہم کیا جارہاہے ،ہمارے کا شتکار ہمارا اثاثہ ہیں ان کو عزت و احترم دینا ہماری ذمہ داری ہے ،ہماری زراعت ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار مر اکزخرید اری گندم پی آر سنٹر وہاڑی اور بنی شیل سنٹر پیر مراد کے دورہ کے موقع پر کا شتکاروں اور میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اپنے دورہ کے مو قع پر کا شتکارو ں سے درخواستوں کی وصولی کے مر احل کو چیک کیا اور اس پر اطمینان کو اظہار کیا انہوں نے اس مو قع پر کا شتکاروں کو فراہم کی جا نیوالی سہو لتوں کو بھی جائزہ لیا کا شتکاروں کے مسائل بھی سنے اور مو قع پر حل کے لئے احکا مات جا ری کئے، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ کا شتکاروں کو اگر کسی بھی قسم کی کو ئی شکا یت ہو تو اسکا فوری از لہ کیا جائے گا ،ہر سنٹر پر کا شتکاروں اور ممبران قومی و صو بائی اسمبلی کے نمائندے بھی مو جو د ہیں، ہر روز کا شتکاروں کی طر ف سے مو صول ہو نے والی درخواستوں کو کمپیوٹر میں فیڈ کیا جا رہا ہے اور اس کی لسٹیں بھی آویزاں کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ مر اکز خر یداری گندم پر اگر کوئی بھی حکو مت کی پا لیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پر کا شتکاروں نے بتا یا کہ تمام کا م میرٹ پر ہو رہا ہے، کا شتکاروں کو عزت و احترام دیا جارہا ہے اور وہ حکو مت کی گندم خر یداری پا لیسی سے مطمئن ہیں اور ابھی تک انہیں مر اکز خر یداری گندم کے افسران اور عملے سے کوئی شکا یت نہیں ہے۔